صدر عارف علوی کا پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

123
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ایوانِ صدرپریس ونگ کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جانبحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ صدر مملکت نے جانبحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔