صدر عارف علوی کی فدا حسین بلوچ کو ایشین باڈی بلڈر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

304

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فدا حسین بلوچ کو ایشین باڈی بلڈر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے، صدر مملکت نے فدا حسین بلوچ کوایلیٹ پرو کارڈ حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی ہے۔

ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لگن اور محنت کسی بھی شعبہ میں کامیابی کی ضامن ہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اور ایتھلیٹ اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔