صدر عارف علوی کی مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر منتخب صدر محمد معیزو کو مبارکباد

103
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر منتخب صدر محمد معیزو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ میں مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر منتخب صدر محمد معیزو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مشترکہ مذہب اور مفادات پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں اور مجھے امید ہے کہ صدر محمد معیزو کی قیادت میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔