صدر عارف علوی کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ آمد، جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

87
عارف علوی \طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی بھی دعا کی۔