29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی ہم منصب کے درمیان مثبت اور تعمیری...

صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی ہم منصب کے درمیان مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے،مصری ایوان صدر

- Advertisement -

قاہرہ۔3فروری (اے پی پی):مصری ایوان صدر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدل الفتاح السیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں دونوں صدور کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان سفیر محمد الشناوی نے گزشتہ روز کہا کہ اس گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے اور دوسرے مرحلے پر عمل درآمد جاری رکھنے اور غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مصری صدر نے خطے میں مستقل امن تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی برادری کی طرف سے ایک مستقل اور تاریخی امن معاہدے تک پہنچنے کے لئے امریکی صدر کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہائیوں سے موجود تنازعات کا خاتمہ ممکن ہے۔

- Advertisement -

مصری صدر نے امن عمل شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ خطے میں دیر پا امن کے حصول کوممکن بنایا جا سکے۔ دونوں رہنمائوں نے رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کےلئے دونوں اطراف کے متعلقہ حکام کے درمیان ملاقاتیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور امریکا اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور مصر اور امریکا کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

درایں اثنا وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ معاہدے تک پہنچنے میں مصر کے کردار کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ایتھوپیا کے رینیسانس ڈیم فائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہائوس نے بیان میں مزید کہا کہ مصری صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ کی قیادت مشرق وسطیٰ میں امن کے سنہری دور کا آغاز کرسکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں