صدر مللکت نے لیفٹینٹ جنرل ڈنگ لائی ہینگ کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتوں سے منسلک ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ڈنگ لائی ہینگ سے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات میں کیا۔ اس سے قبل صدر مملکت نے ایک پروقار تقریب میں …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتوں سے منسلک ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ڈنگ لائی ہینگ سے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات میں کیا۔ اس سے قبل صدر مملکت نے ایک پروقار تقریب میں انھیں نشانِ امتیاز (ملٹری) بھی عطا کیا۔ تقریب میں چین کے سفیر یاو جینگ اورپاکستان کے چیف آف ایئرسٹاف ایئرچیف مارشل مجاہد انور کے علاوہ دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعلقات خطے میں امن اور استحکام کی ضمانت ہیں۔انھوں نے پاک چین ایئر فورس کی مشترکہ مشقوں کے چین میں کامیاب انعقاد پر چینی حکام کی کوششوں کو سراہا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ایسی مزید مشقوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔صدر مملکت نے پاکستانی ایئر فورس کی بہترین اعانت پر چینی ایئر فورس کے کمانڈر اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ چین، پاکستان ایئر فورس کو جدید ترین آلات مناسب قیمت پر مہیا کرنے پر غورکرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چین ایک خطہ ایک روڈ کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور تائیوان، تبت، سنکیانگ اور جنوبی چینی سمندر کے معاملات پر چین کی حمایت کرتا ہے۔