صدر مملکت ، وزیراعظم، وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد

100
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):صدر مملکت ، وزیراعظم، وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کےعہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کو وفاقی کابینہ نے بھارت کومنہ توڑ جواب دینے پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی باقاعدہ منظوری دی ۔

وہ پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل ہوں گے۔ اس سے قبل 1958ء میں جنرل محمد ایوب خان فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ ان کے بعد پاکستان کی تاریخ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔