مظفر آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین آزاد جموں کشمیر کے تین روزہ دورہ پر مظفر آباد پہنچ گئے۔ دورہ کے دوران وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مسترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کو ہیلی پیڈ پر صدر مملکت کا صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان‘ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان‘ سپیکر شاہ غلام قادر‘ سینئر وزیر چوہدری …
صدر مملکت آزاد جموں کشمیر کے تین روزہ دورہ پر مظفر آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
مظفر آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین آزاد جموں کشمیر کے تین روزہ دورہ پر مظفر آباد پہنچ گئے۔ دورہ کے دوران وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مسترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کو ہیلی پیڈ پر صدر مملکت کا صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان‘ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان‘ سپیکر شاہ غلام قادر‘ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق‘ چیف سیکرٹری سکندر سلطان‘ انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن سمیت اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ مظفر آباد پہنچنے کے بعد وزیراعظم نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ صدر مملکت (آج) ہفتہ کو آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل انہیں اسمبلی سیکریٹریٹ میں آمد پر آزاد کشمیر پولیس کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا۔ بعد ازاں صدر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین اور وزراءسے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سپیکر قانون ساز اسمبلی ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔







