صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے

120
صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے
صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے

اشک آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے۔ جمعرات کو اشک آباد ایئرپورٹ آمد پر صدر مملکت کا استقبال ترکمانستان کے وزراء کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے کیا۔

ترکمانستان پہنچنے پر صدر مملکت کو روایتی روٹی اور پھول پیش کئے گئے۔

صدر مملکت ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے بین الاقوامی فورم سے خطاب کریں گے ۔ صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران ترکمانستان کی سینئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔