23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل...

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت کو سندھ میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

- Advertisement -

ملاقات میں پارٹی سے متعلق دِیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر پلوشہ خان اور ضیاء اللہ آفریدی سمیت پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593033

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں