صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات

211
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدرکے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔