اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں۔منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ صدرمملکت آصف زرداری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، صدر مملکت آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، قیاس آرائیاں کرنے والے ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہو رہی، ہم نے بجٹ میں ن لیگ کی حمایت کرکے یقینی بنایا کہ نظام اور پارلیمان چلتی رہے،پی ٹی آئی مذاکرات اور ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتی، پی ٹی آئی تحریک چلانے کا اپنا شوق پورا کرلے۔