- Advertisement -
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 (پیکا) کی توثیق کر دی ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی بھی منظوری دی ہے۔ صدر مملکت نے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کر دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553402
- Advertisement -