اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 4 اگست کو سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 4 اگست کو ہونے والا …
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 4 اگست کو سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 4 اگست کو سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 4 اگست کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 18 واں اجلاس ہو گا۔









