29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سید...

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سید عاصم منیر کو "بیٹن آف فیلڈ مارشل” سے نواز دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سید عاصم منیر کو معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر "بیٹن آف فیلڈ مارشل” سے نواز دیا ۔جمعرات کو ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی ،چاروں صوبوں کے گورنرز ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف ، وفاقی کابینہ کے اراکین ، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی کثیرتعداد شریک تھی ۔

شرکاء تقریب کو معرکہ حق سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ معرکہ حق قوم کے لئے ایک فخر کا لمحہ اور پاکستان کی فوجی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے ، یہ تقرری ہمارے قومی سفر کے ایک اہم موڑ پر آتی ہے ، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے پاکستان کے خلاف بزدلانہ ، بلااشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی ،بھارت کی طرف سے اس بزدلانہ حملے میں شہری بشمول بچے ،بزرگ اور خواتین کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا گیا جس کو پاکستان نے مثالی جرات اور عملی تربیت کے ساتھ پسپا کیا ۔ حالیہ کشیدگی "معرکہ حق” قومی اتحاد اور اداروں کی مضبوطی کا حقیقی امتحان تھا ،یہ قومی ہم آہنگی کا مظہر تھا ۔معرکہ حق میں کامیابی ہماری قومی ہم آہنگی ، قابل سیاسی قیادت کی رہنمائی اور قومی مقاصد میں یکسوئی کے باعث فیصلہ کن ثابت ہوئی ۔

- Advertisement -

معرکہ حق میں پاکستان آرمی ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے درمیان مربوط آپریشنل کوآرڈینیشن کے زریعے فتح حاصل ہوئی ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قابل قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن "بنیان مرصوص”کے ذریعے مشکلات کا تزویراتی برتری میں تبدیل کیا اور دشمن کے مذموم عزائم کو پرعزم اور باوقار جواب دیا ۔ پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا بھر میں ان کے ادارے کی مضبوطی ، نظم و ضبط اور میرٹ پر مبنی نظام کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔اس پیشہ وارانہ برتری کی بنیاد ایک موٹر کیریئر منیمجنٹ سسٹم پر ہے ۔

ایک ایسا منظم فریم ورک جو پیشہ وارانہ تربیت ، مسلسل جانچ اور کمانڈ کی صلاحیتوں کے جائزے پر مشتمل ہے ۔ یہ سسٹم اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ قیادت عطا نہیں کی جاتی بلکہ حاصل کی جاتی ہے ۔آج ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمیشننگ کے تقریبا 4 دہائیوں کے بعد اپریل 1986 میں لکھی گئی آفیسرز ٹریننگ سکول ، منگلا میں ان کی کمیشننگ رپورٹ پر غور کرنا مناسب ہے جو فوجی اداروں کی بصیرت کے تشخیصی نطام کی دور اندیشی اور مضبوطی کی ایک لازوال گواہی دے رہی ہے جو صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سید عاصم منیر کو باقاعدہ بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600332

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں