صدر مملکت آصف علی زرداری کا بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ،پھول چڑھائے

114
صدر مملکت آصف علی زرداری کا بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ،پھول چڑھائے

بیجنگ ۔5فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا ہے۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چین کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔صدر مملکت نے چین کے ہیروز کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین بھی پیش کیا