21 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا تاریخی اعزاز، آٹھویں بار پارلیمنٹ کے...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا تاریخی اعزاز، آٹھویں بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے 16ویں پارلیمان کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی تاریخ میں آٹھ مرتبہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے پہلے صدر بن گئے۔

پیر کوپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس خطاب کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری ملک کے سیاسی و جمہوری تسلسل میں ایک اہم سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570770

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں