19.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں تھائی لینڈ اور میانمار کے عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577142

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں