اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کے دوران 30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت کا ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔