25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت آصف علی زرداری کا خيبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خيبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خيبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے نائیک مجاہد خان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کررہی ہیں۔

صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدرمملکت نے شہید کے بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592951

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں