- Advertisement -
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ صادق سنجرانی کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور صادق سنجرانی اور اہل خانہ کو صبر و حوصلہ دے
- Advertisement -