صدر مملکت آصف علی زرداری کا سردار عبد الستار کیریو سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

2
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں سردار عبد الستار کیریو کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ایوانِ صدر پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدرِ مملکت نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سردار عبد الستار کیریو اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔