اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے عامر الیاس رانا کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔صڈر مملکت نے کہا کہ عامر الیاس رانا کی والدہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
صدر مملکت نے مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔