- Advertisement -
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سابق سیکریٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ عامر محمود صحافت اور اشاعتی دنیا کے معتبر اور روشن نام تھے، مرحوم نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے صحافت اور ادب میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مرحوم کی گراں قدر صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
- Advertisement -