23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا۔

- Advertisement -

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، پوری قوم فتنہ خوارج کے خلاف متحد ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494704

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں