اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےخیبر پختونخوا کے ضلع دير بالا میں تودہ گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔