- Advertisement -
اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نےانٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں،
- Advertisement -
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578573
- Advertisement -