اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازخستان کے شہر اکتاؤ کے قریب آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اِظہار تعزیت کیا۔صدر مملکت نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، حکومت اور عوام کے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔