صدر مملکت آصف علی زرداری کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے

13
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے اتوار کو جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے زور دیا کہ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

صدر نے فریقین کو پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری اپنانےکی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لئے مکالمہ ضروری ہے- صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں-