17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت آصف علی زرداری کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھائیوں...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھائیوں اور بہنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھائیوں اور بہنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے متواتر بھارتی حکومتوں کے ناجائز قبضے، جبر اور انسانی حقوق کی وحشیانہ خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی قابض افواج کے مظالم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، مظلوموں کی آواز کو خاموش نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان اس مسئلے کو ہر عالمی فورم پر اٹھاتا رہے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570832

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں