- Advertisement -
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک میں خوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کارروائی کے دوران3 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
- Advertisement -
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
- Advertisement -