29.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور بانی رکن تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور بانی رکن تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم تاج حیدر کی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئی۔صدر مملکت نے مرحوم تاج حیدر کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے سوگواران کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579697

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں