15.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576013

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں