صدر مملکت آصف علی زرداری کا ژوب میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

107
پاکستان عالمی برادری کے ساتھ توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کرتا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے اورملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں۔

ایوان صدرکےپریس ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر سراہا ہے۔

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔