صدر مملکت آصف علی زرداری کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کی دعوت پرچار روزہ دورے پر کرغزستان روانہ
صدر مملکت آصف علی زرداری کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کی دعوت پرچار روزہ دورے پر کرغزستان روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کی دعوت پر کرغزستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 21 برسوں میں کسی پاکستانی صدر کا کرغزستان کا پہلا دورہ ہے جو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدر صادر ژپاروف سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دونوں رہنما پاکستان اور کرغزستان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔








