صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہیں ، ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور ان کی حالت بہتر ہے، ڈاکٹر عاصم حسین

184
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کے پرسنل فزیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں ، ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے پرسنل فزیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔