- Advertisement -
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517240
- Advertisement -