صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

39
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے پاکستانی کھلاڑیوں کی مالدیپ کے خلاف 35-60 کی شاندار فتح کو سراہا اور کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی کوریا میں ایشیائی چیمپئن بن کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، امید ہے مستقبل میں ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔