اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو مبارکباد دی ہے۔
پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے 18 سال بعد سکواش جونیئر چیمپئن شپ جیتنے پر سہیل عدنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سکواش کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیاہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سہیل عدنان کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔