صدر مملکت آصف علی زرداری کی لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

341
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کی لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اسلامی فعل ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پی ایم اے کیڈٹ عارف اللّٰہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب عبادت گاہوں اور مساجد پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔