صدر مملکت آصف علی زرداری کی نیئر حسین بُخاری کے گھر آمد،اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

143

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بُخاری کے گھر گئے جہاں پر صدر مملکت نے نیئر حسین بُخاری کی اہلیہ کے اِنتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

ہفتہ کو ایوانِ صدرکے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت نے نیئر حسین بُخاری کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صدر مملکت نےنیئر حسین بُخاری اور اُنکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔صدر مملکت نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔