اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپیکرآزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے اتوار کو جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چوہدری لطیف اکبر کےقافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ بزدلانہ اور گھناؤنا عمل ہے۔ صدر مملکت نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔