35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت،جانی نقصان...

صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار ِ تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کی ہے جبکہ انہوں نے اس دھماکے میں 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس بھی کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے شہید ہونے والے ایف سی جوانوں کی دفاعِ وطن کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ،ہم ان کی قربانیوں کی معترف ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات،ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587753

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں