کوئٹہ۔ 28 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے ان کے حلقہ انتخاب کے مختلف وفود نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران شہریوں نے علاقے کو درپیش مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے تمام مسائل کو نہایت غور سے سنا اور ان کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری کارروائی کی …
صدر مملکت آصف علی زرداری کے عوام دوست ویژن کے تحت عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، نوابزادہ جمال خان رئیسانی
کوئٹہ۔ 28 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے ان کے حلقہ انتخاب کے مختلف وفود نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران شہریوں نے علاقے کو درپیش مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے تمام مسائل کو نہایت غور سے سنا اور ان کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اپنی کورآرڈینیشن ٹیمز کو متعلقہ سرکاری محکموں سے فوری رابطہ کر کے حل نکالنے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست ویژن کے تحت عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے سریاب کو ماڈل حلقہ بنانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سالوں میں حلقے میں بین الاقوامی معیار کی تعلیم، صحت اور کھیلوں کی سہولیات کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی نوجوانوں کی ٹیکنیکل اسکل ڈویلپمنٹ اور روزگار کی فراہمی کے منصوبے بھی عملدرآمد کے مراحل میں ہیں۔









