- Advertisement -
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری 10 اور 11 اکتوبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اشک آباد میں منعقد ہونے والے "وقت اور تہذیب کے باہمی تعلقات –
امن اور ترقی کی بنیاد” کے موضوع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے ترکمانستان کا دورہ کریں گے، بین الاقوامی فورم کا انعقاد ترکمانستان کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی مگتیمگلی فراگی کے 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیا جارہا ہے۔
- Advertisement -
بیان کے مطابق فورم میں صدر آصف علی زرداری خطے کے لیے امن، اتحاد اور ترقی کی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ فورم کے موقع پر ترکمان قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510772
- Advertisement -