صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان کاویت نام کے صدر تران دائی کوانگ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

175

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ویت نام کے صدر تران دائی کوانگ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ویتنام کی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ویتنام کے صدر کی عمر 61 برس تھی جو شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔