صدر مملکت اور وزیر اعظم کی چینی ہم منصبوں کے نام تہینتی پیغامات

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے چینی ہم منصبوں کے علیحدہ علیحدہ نام تہینتی پیغامات میں مبارکباددی ہے ۔ اپنے ہم منصبوں کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس پرمسرت موقع پر انکی صحت مندی اور …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے چینی ہم منصبوں کے علیحدہ علیحدہ نام تہینتی پیغامات میں مبارکباددی ہے ۔ اپنے ہم منصبوں کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس پرمسرت موقع پر انکی صحت مندی اور خوشیوں اور چین کے عوام کی سلامتی اور ترقی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے ۔ صدرمملکت ممنون حسین نے چین کے صدر ژی جن پنگ کے نام اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت اور عوام اور اپنی جانب سے انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان مضبوط بھائی چارے اور دونوں ممالک باہمی احترام اور بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر مشترک موقف پر مبنی غیر متزلزل دوستی کے بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply