صدر مملکت آصف علی زرداری نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا

128

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ( پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ 2025 بروز پیر سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔