26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت سے بنگلہ دیش میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سید...

صدر مملکت سے بنگلہ دیش میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سید احمد معروف کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنگلہ دیش کے ساتھ معیشت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار بنگلہ دیش میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سید احمد معروف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو ان سے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بنگلہ دیش میں نامزد ہائی کمشنر دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لئے کام کریں۔

- Advertisement -

صدر نے کہا کہ معیشت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک مشترکہ مذہب اور تاریخ کے حامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے سید احمد معروف کو بنگلہ دیش میں بطور پاکستانی ہائی کمشنر تعیناتی پر مبارکباد دی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نامزد ہائی کمشنر کے لئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395318

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں