صدر مملکت سے عید الفطر کے موقع پر سفارتکاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ملاقات

98
صد ر ڈاکٹر عارف علوی کی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عید الفطر کے موقع پر سفارتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نےایوان صدر میں ملاقات کی۔ اسلام آباد میں متعین مختلف ممالک کے سفیروں، اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات، ایوان صدر کے عملہ اور ان کے اہل خانہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں عید ملن پروگرام میں صدر مملکت سے ملاقات کی اور انہیں عید الفطرکی مبارکباد دی۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔

صدر مملکت نے ایوان صدر میں مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا، ڈاکٹر عارف علوی سے عید الفطر کے موقع پر ملاقات کرنے والے غیر ملکی سفارت کاروں نے صدر مملکت اور خاتون اول کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کیاور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی صدر مملکت سے عید ملن استقبالیہ پروگرام میں ملاقات کی۔ عید الفطر کے موقع پر ایوان صدر آئے ہوئے دیگر مہمانوں نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ تصاویر بنائیں۔ ایوان صدر آنے والے مہمانوں کی بعد ازاں میٹھے اور دیگر کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔